جادو کرنے کے الزام میں خاتون کو قتل کر دیا گیا۔

جادو

لاہور: منڈی بہاؤالدین میں مسلح افراد نے خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق، ملزمان کو شک تھا کہ مقتولہ ان کے گھر پر جادو کرتی تھی۔ تھانہ پھالیہ میں فریقین کے درمیان صلح کرانے کے بعد، خاتون تھانے سے واپس گھر جا رہی تھی کہ ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئی، جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے