پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے معاملے میں قانونی ریلیف مل گیا: بلال اظہر۔

بلال اظہر

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں کے کیس میں غیر متوقع طور پر ریلیف دیا گیا، حالانکہ پی ٹی آئی اس معاملے میں فریق نہیں تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر نے بتایا کہ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کر لیا ہے، جس میں تین اہم شقوں کو مزید واضح کیا گیا ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ بل میں پارٹی سرٹیفکیٹ، مخصوص نشستوں کے قوانین، اور آزاد امیدوار کی حیثیت پر وضاحت کی گئی ہے۔

بل کی سینیٹ سے بھی منظوری کی امید ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بل کے قانون کی شکل اختیار کرنے کے بعد الیکشن قوانین میں بہتری آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے