چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا بلوچستان حکومت کو قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب 31 ہزار 680 مربع فٹ اراضی عطیہ
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے خاندان نے بلوچستان حکومت کو 31 ہزار 680 مربع فٹ زمین عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اراضی زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی کے قریب واقع ہے اور عوامی مفاد کے لیے بطور ماحولیاتی سینٹر استعمال کی جائے گی۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے بھائی قاضی عظمت عیسیٰ نے بلوچستان حکومت کو ایک خط لکھا، جس پر ان کے دستخط بھی موجود ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یہ تحفہ 77 ویں جشن آزادی کے موقع پر قوم کے نام پیش کیا گیا ہے۔
خط کے مطابق، عطیہ کی گئی اراضی 14 اگست سے بلوچستان حکومت کے سپرد کی جائے گی، اور یہ عوام کی فلاح کے لیے استعمال کی جائے گی۔