لاہور: پنجاب پولیس کے مطابق، سرحد پار منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکار احسن علی کو باٹا پور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم احسن علی پنجاب کانسٹیبلری عباس لائن میں تعینات ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ احسن علی ڈرون کے ذریعے منشیات کی کھیپ سرحد پار بھجواتا تھا۔ ملزم کو منشیات کی کھیپ بھجوانے کی تیاری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، اور اس کے قبضے سے ڈرون اور منشیات برآمد کی گئیں۔
باٹا پور پولیس نے اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور اسمگلنگ کے نیٹ ورک کا پتہ لگایا جا سکے۔