پشاور (ویب ڈیسک) – پشاور ہائیکورٹ نے 10 نئے سول ججز کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ، اشتیاق ابراہیم کی منظوری کے بعد اس حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، 3 نئے سول ججز کو پشاور میں جبکہ 2 کو مردان میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نوشہرہ، چارسدہ، ہری پور، مانسہرہ، اور ایبٹ آباد میں بھی ایک، ایک سول جج کی تقرری کی گئی ہے۔