لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کیس میں تین ملزمان کو ٹریس کر لیا گیا، سب رشتہ دار نکلے
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ملزمان باپ، بیٹا، اور بھتیجا ہیں، جو پہلے بھی متعدد وارداتوں میں مطلوب رہے ہیں۔
پولیس کے مطابق، ملزمان کے خلاف اسلام آباد اور لاہور میں مختلف مقدمات درج ہیں۔ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر شاہد صدیق کے بیٹے قیوم نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے والد کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا۔ جنوری میں، قیوم نے اپنے والد کے قتل کی ڈیل 50 لاکھ روپے میں کی، جبکہ دوسرے حملے کی قیمت 2 کروڑ روپے رکھی گئی تھی۔