کراچی ایئرپورٹ پر کئی برس سے کھڑے 30 سے زائد طیارے کباڑ بن گئے، پرندوں نے بسیرا کرلیا۔

کراچی

کراچی ایئرپورٹ پر کئی برس سے کھڑے طیارے کباڑ بن گئے، پرندوں نے بسیرا کرلیا۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ایئرپورٹ پر کئی برس سے کھڑے طیارے کباڑ بن گئے ہیں، جن میں پرندے بسیرا کرچکے ہیں۔ ان ناکارہ طیاروں میں پی آئی اے کی ایئر بس A310 اور دو بوئنگ 747 شامل ہیں۔ پرندوں کی موجودگی کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا اندیشہ ہے۔

سی اے اے کے ترجمان نے بتایا کہ جہازوں کو ایئرپورٹ سے ہٹانے کا عمل متعلقہ اداروں کی این او سی جاری ہونے کے بعد شروع ہوگا۔ تین جہازوں کو پہلے ہی ایئرپورٹ سے ہٹایا جاچکا ہے۔ سول ایوی ایشن تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہے اور پرندوں کو ایئرپورٹ سے دور رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے