کراچی: صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے سولر پینلز کی فراہمی سے متعلق بڑی خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رواں ماہ اگست میں ہی سولر پینلز کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ جلد ہی ہر ایک ڈویژن اور ضلع میں سولر پینلز کی تقسیم کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
یہ بات انہوں نے مفت سولر فراہمی منصوبہ سے متعلق ایک اجلاس کے دوران کہی۔ اجلاس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر پینلز کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیر توانائی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کا مقصد عوام کو توانائی کے متبادل اور پائیدار ذرائع فراہم کرنا ہے، جس سے نہ صرف بجلی کی قلت کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ ماحولیاتی بہتری بھی ممکن ہوگی۔