کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے کے فائنل میں کوالیفائی کرنے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو سونے کا تمغہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیرس اولمپکس 2024 میں شاندار کارکردگی دکھانے پر گورنر سندھ نے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش کی۔ کامیابی سے وطن واپس آنے پر ارشد ندیم کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں استقبالیے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
کامران ٹیسوری نے اپنے بیان میں کہا، "ہم دعا گو ہیں کہ ارشد ندیم پاکستان کا نام روشن کریں اور میڈل جیتیں۔ وہ جیولین تھرو میں پوری طاقت اور تکنیک آزمائیں۔ ارشد ندیم کی مایہ ناز کارکردگی کو سونے کے تمغے سے نوازا جائے گا، اور ان کی فیملی کو لیپ ٹاپ اور جدید موبائل بھی فراہم کیے جائیں گے۔”