اسلام آباد: مسجد نبویؐ کے امام، فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر، آج فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر حال ہی میں 7 روزہ خیرسگالی دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جس کے دوران وہ وزیراعظم اور آرمی چیف سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
گزشتہ روز، ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ آج وہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔