سونے کی امپورٹ پر پابندی، پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ۔

سونے

اسلام آباد: ملک میں گزشتہ پانچ ماہ سے سونے کی درآمد بند ہونے کے باعث سونے کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق، پاکستان ماہانہ اوسطاً 40 سے 50 کلو گرام سونے کی درآمد کر رہا تھا، لیکن مارچ سے جولائی 2024 کے دوران کسی بھی ملک سے سونا درآمد نہیں کیا گیا۔ مالی سال 24-2023 کے دوران پاکستان نے صرف 262 کلو گرام سونا درآمد کیا، جبکہ پچھلے مالی سال میں سونے کی درآمدات کا حجم پونے 2 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 23-2022 میں پاکستان نے 567 کلو گرام سونا درآمد کیا تھا، جس کے مقابلے میں مالی سال 24-2023 میں سونے کی درآمدات میں 44.43 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ پانچ ماہ میں امپورٹرز کو سونا درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی، اور سونے کی درآمد کیوں بند کی گئی، اس پر سرکاری حکام کوئی وضاحت نہیں دے رہے۔ اس صورتحال کے باعث ملک میں سونے کی قلت اور قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں استحکام کے لیے سونے کی درآمد کی اجازت دینا ضروری ہے، کیونکہ موجودہ وقت میں مختلف شہروں میں سونے کی قلت پیدا ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے