لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے معاہدے کی ہر شق پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کر دیا۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ حکومت سے کیے گئے معاہدے کی ہر شق پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو دعوت دی کہ وہ جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں، اور بتایا کہ انہوں نے اپنی سیٹ بھی پی ٹی آئی کے امیدوار کے لیے چھوڑ دی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی معاہدے کرنا بھی جانتی ہے اور اس پر عملدرآمد بھی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی معاہدے کی ہر شق پر عملدرآمد کرے گی اور حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔
آئی پی پیز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 دن کے دھرنے سے عوام کو یہ بات سمجھ آ گئی ہے کہ آئی پی پیز ہمارے دشمن ہیں، اور پاکستان کسی بھی توڑ پھوڑ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔