کراچی: گزشتہ چند دنوں سے کیا آپ بھی سوشل میڈیا کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں؟
ملک بھر کے مختلف شہروں کے صارفین اس وقت انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے ویڈیو کالز، ڈاؤن لوڈز اور پیغام رسانی میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
رئیل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk کے مطابق، کراچی، اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں گزشتہ جمعہ سے واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروس میں سست روی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین کو واٹس ایپ اور انسٹاگرام پر پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ جولائی میں بھی انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات آئیں تھی، جس کی وجہ حکومت کی جانب سے مخصوص مواد بلاک کرنے کے لیے نئے فائروال کی تنصیب کی جانچ کو قرار دیا گیا تھا۔