لاہور: پاکستان کے مشرقی بارڈر پر واقع آخری گاؤں واہگہ بارڈر پر یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی پاکستان رینجرز پنجاب کی خصوصی پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب میں عام شہریوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
1959 میں اس مقام پر دونوں ممالک کی سرحدی فورسز نے پرچم اتارنے کی مشترکہ پریڈ کا آغاز کیا تھا، جو آج تک جاری ہے۔ اس تقریب کو ہر سال ہزاروں لوگ دیکھنے آتے ہیں، لیکن امسال سیکیورٹی اور دیگر انتظامی وجوہات کی بناء پر شہریوں کو اس اہم موقع پر شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔