کوہ سلیمان ایریا، ڈیرہ غازیخان: رودکوہیوں کے پانی سے طغیانی، الرٹ جاری۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان: ڈیرہ غازیخان کے کوہ سلیمان ایریا میں رودکوہیوں کے پانی کی طغیانی کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ سخی سرور رودکوہی میں چند گھنٹوں میں 32 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا، جبکہ سخی سرور کی کل کیپسٹی 32,643 کیوسک ہے۔

طغیانی کی پیشگوئی کے باعث علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کے انخلاء کو یقینی بنایا جا سکے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں ضلعی انتظامیہ، کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس اور دیگر ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

متعلقہ ادارے مقامی آبادی اور مال مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے عمل میں ہیں، اور تمام ادارے ہنگامی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ مقامی لوگوں سے مکمل رابطے میں رہتے ہوئے بروقت امدادی کارروائیوں کے ذریعے جانی و مالی نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے