میاں چنوں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ان کے آبائی گھر میں ملاقات کی اور انہیں 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک کار انعام میں دی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے ارشد ندیم کے گاؤں پہنچیں اور وہاں فخرِ پاکستان ارشد ندیم اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی پر انہیں مبارکباد دی اور قومی ہیرو کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک کار بطور انعام پیش کی۔