راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا جنرل فیض حمید سے کوئی ذاتی تعلق نہیں ہے۔
عمران خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوج جنرل (ر) فیض حمید کا احتساب کرنا چاہتی ہے تو وہ اس میں آزاد ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جنرل فیض حمید کا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ ہے، اور ان کا اس پر کوئی براہ راست اثر و رسوخ نہیں ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ افغانستان کی صورتحال کی وجہ سے انہوں نے جنرل فیض حمید کو ہٹانے کا ارادہ نہیں کیا، اور اسی معاملے پر ان کی جنرل باجوہ سے تلخی بھی ہوئی تھی۔