گلوکارہ آئمہ بیگ ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال داخل۔

آئمہ بیگ

لاہور: معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلسل سفر، فلائٹس اور شوز کی وجہ سے نیند پوری نہ ہونے کے باعث انہیں یہ حالت پیش آئی۔

آئمہ بیگ نے اس کے ساتھ اپنی کئی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں سے ایک تصویر میں انہیں ہسپتال میں لیٹے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئمہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر ایک طویل عرصے کے لیے بیرون ملک جا رہی ہیں۔ انہوں نے عمرہ کی قبولیت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ملک کو بہت یاد کریں گی، اور ملک چھوڑنے کا فیصلہ ان کے لیے خوشی کا باعث نہیں ہے لیکن انہیں یقین ہے کہ اللہ سب کچھ بہتر کرے گا۔

اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے ہمیشہ کے لیے پاکستان چھوڑنے کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے