نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں فجر کی نماز کے معاملے پر ہونے والی تکرار کے نتیجے میں بھائی نے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کو دی گئی رپورٹ کے مطابق، افغان مہاجر میوہ گل نے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھے اور تمام افراد اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔ ان کا بیٹا حمزہ فجر کی نماز کے لیے اپنی بہن اسما کو جگانے گیا، جس پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار شروع ہوگئی۔ بحث کے دوران حمزہ نے طیش میں آکر اسما پر فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، اور حمزہ موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں۔