اسلام آباد: پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز سے پہلے مرحلے کے تحت جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔
نادرا سے حاصل شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کو بلاک کیا جا رہا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شدہ شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا، جبکہ تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔
موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئے ہیں جن میں سمز سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ پی ٹی اے ذرائع کے مطابق، موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، اور جعلی سمز مختلف غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال ہو رہی ہیں۔