کراچی سے پی آئی اے کی 3 پروازیں منسوخ، دیگر پروازوں میں بھی تاخیر۔
آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی 3 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق، کراچی سے جدہ کی پرواز منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ کراچی سے گوادر کی دو پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ، عراق کے شہر بغداد سے کراچی کی دو پروازوں کی آمد اور روانگی میں 6 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ ترکیہ کے شہر استنبول سے کراچی کی پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی 2 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق، لاہور سے جدہ کی پروازوں میں بھی ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے، جبکہ پشاور سے جدہ کی پرواز میں 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا سامنا ہے۔