لاپتا یوٹیوبر عون علی کھوسہ گھر واپس پہنچ گئے، وکیل کی تصدیق۔
کچھ روز قبل لاپتا ہونے والے معروف یوٹیوبر عون علی کھوسہ واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ ان کی وکیل خدیجہ صدیقی نے سوشل میڈیا پر عون کھوسہ کی گھر واپسی کی تصدیق کی، اور پیغام میں لکھا، "خوش آمدید، اللہ آپ کی حفاظت کرے۔”
پولیس نے عون کھوسہ کے اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا تھا، اور لاہور ہائیکورٹ نے 20 اگست تک انہیں بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ عون کھوسہ کی بازیابی کے لیے خدیجہ صدیقی اور میاں علی اشفاق نے مقدمہ دائر کیا تھا۔
میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ نے بھی عون کھوسہ سے تفصیل سے بات چیت کی تصدیق کی اور کہا کہ اللہ پاک ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت فرمائے۔