راولپنڈی: دلہن شادی کے بعد نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار۔
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) – شادی کے روز دلہن نے نقدی، زیورات اور قیمتی ملبوسات لے کر فرار ہو گئی۔ متاثرہ شخص کی مدعیت میں تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کے مطابق، متاثرہ شخص نے عائشہ نام کی خاتون سے شادی کی۔ شادی کے لیے اس نے ایک لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑے، ڈھائی لاکھ روپے نقدی اور تین تولے زیورات فراہم کیے۔ شادی کے دوران خاتون کے چند رشتہ دار بھی موجود تھے۔
شادی کے اگلے روز خاتون نے والد کی بیماری کا بہانہ بنا کر پھوپھی کے گھر جانے کی درخواست کی اور پھر واپس نہیں آئی۔ پولیس خاتون کی تلاش کے لیے کارروائی کر رہی ہے۔