آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں، بشمول مظفرآباد، وادی نیلم، دھیر کوٹ، اور عباس پور میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 11 کلومیٹر تھی، اور اس کا مرکز سوپور کے قریب واقع تھا۔
متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے خوف و ہراس کے عالم میں گھروں سے باہر نکل کر کھلے مقامات کا رخ کیا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی۔