راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ پیغام رسانی کے الزام میں 3 خواتین سمیت 6 جیل ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، سکیورٹی اداروں نے مزید 6 جیل ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ حراست میں لیے گئے ملازمین میں ایک سوئپر، دو لیڈی وارڈنز، اور سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی کرنے والے تین اہلکار شامل ہیں۔ ان ملازمین کے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لی گئی خواتین جیل سٹاف مبینہ طور پر بشریٰ بی بی اور عمران خان کے درمیان پیغام رسانی میں ملوث تھیں۔ اس واقعے کے بعد اڈیالہ جیل میں نگرانی کے لیے افرادی قوت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔