قومی ایئر لائن پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے یکطرفہ کرایہ، ٹیکس سمیت، 56 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق، دو طرفہ کرایہ اب 88 ہزار روپے بشمول ٹیکس ہوگا۔ رعایتی کرایوں کے ٹکٹ 31 اگست 2024 تک جاری کیے جا سکیں گے، اور ان رعایتی کرایوں پر سفر 30 ستمبر 2024 تک کیا جا سکے گا۔ یہ رعایتی کرائے فوراً نافذ العمل ہیں۔