وزیر توانائی: 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کرنے سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن۔

وزیر توانائی

اسلام آباد: وزیر توانائی اویس لغاری نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عوام 2 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ برداشت کریں تو ملک 50 ارب روپے کی بچت کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اویس لغاری نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں بجلی کی قیمت خطے کی سب سے زیادہ ہے، لیکن حکومت غریب صارفین کو سستی بجلی فراہم کر رہی ہے، جس کا بوجھ دیگر صارفین برداشت کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹری بند ہو رہی تھی، اور کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کا بوجھ حکومت نے اٹھایا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی بچت کے لیے پنکھوں کو کم واٹ پر منتقل کرنا ضروری ہے، اور لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے حکومت نئے پلانٹس لگا رہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صارفین پر بوجھ 10 روپے فی یونٹ تھا، جو کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے بڑھ گیا، اور فی الحال بجلی کی اوسط قیمت 44 روپے فی یونٹ ہے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ حکومت نے خاموشی سے آئی پی پیز (آزاد بجلی پیدا کرنے والے ادارے) پر کام شروع کر دیا تھا، اور وزارت کی طرف سے اس حوالے سے کچھ تفصیلات لیک ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے خوشخبری دی جائے گی اور امید ہے کہ پاکستان ترقی کی سمت میں آگے بڑھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے