پاکستان اور بنگلہ دیش کا پہلا ٹیسٹ میچ آج سے شروع، راولپنڈی میں بارش تھم گئی۔

 بنگلہ دیش

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ آج راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ بارش کے رکنے کے بعد گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ خشک ہونے لگی ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں نے وارم اپ کا آغاز کر دیا ہے۔ امپائرز اس دوران پچ اور آؤٹ فیلڈ کا معائنہ کر رہے ہیں۔

پاکستان ٹیم چار فاسٹ باؤلرز کے ساتھ میدان میں اترے گی، جبکہ بیٹنگ لائن اپ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق اور سلمان علی آغا پر انحصار ہوگا۔ کپتان شان مسعود نے امید ظاہر کی ہے کہ شائقین کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور فتح حاصل کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، جو اچھی کارکردگی کے لیے بے چین ہیں، اور ہمارے باؤلرز 20 وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل کھلاڑی ہیں: عبداللہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، سعود شکیل (نائب کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد علی۔

بنگلہ دیش کی ٹیم کی قیادت نجم الحسن شانتو کر رہے ہیں، اور ان کے ساتھ سکواڈ میں شامل کھلاڑی ہیں: حسن محمود، لٹن داس، مہدی حسن میراز، مومن الحق، مشفق الرحیم، ناہید رانا، نعیم حسن، شادمان اسلام، شکیب الحسن، شرف الاسلام، سید خالد احمد، تائجو الاسلام اور ذاکر حسن۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ میچ پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی اپریل میں تقرری کے بعد ان کی پہلی بین الاقوامی اسائنمنٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے