شکرگڑھ میں ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، لڑکی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ والد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر زیادتی کی اور پھر فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا علاج اور میڈیکل چیک اپ ٹی ایچ کیو اسپتال میں جاری ہے۔