کراچی کارساز حادثہ کیس میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں زیر علاج ملزمہ نتاشا کو جناح ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ کے سربراہ، ڈاکٹر چنی لال نے بتایا کہ 19 اگست کو جب نتاشا کو ہسپتال لایا گیا، تو اس کی ظاہری حالت تسلی بخش نہیں تھی۔ ملزمہ کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ذہنی مسائل کا شکار ہیں، تاہم وہ اس حوالے سے کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکے۔
ڈاکٹر چنی لال نے مزید وضاحت کی کہ معائنے کے بعد نتاشا کی دماغی حالت کو بالکل ٹھیک قرار دیا گیا ہے اور ان کے خودکشی کرنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔