اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد تھانہ گولڑہ منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے شیر افضل مروت کو حراست میں لے کر تھانے پہنچایا۔
اسلام آباد پولیس کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شیر افضل مروت کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آج ترنول کے مقام پر جلسہ منعقد کرنے کا ارادہ کیا تھا، جس کے لیے کارکنان وہاں پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ اس دوران اطلاع ملی تھی کہ ایکسپریس چوک سے کچھ لوگوں کی گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ایک دن قبل تحریک انصاف کو ترنول میں جلسہ کرنے کے لیے جاری کردہ این او سی کو منسوخ کر دیا تھا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جلسہ گاہ پر تعینات کی گئی تھی۔ تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت طلب کی تھی، جو کہ پہلے منظور کر لی گئی تھی۔