متحدہ اپوزیشن اجلاس:ترنول جلسے کی منسوخی پر شدید تحفظات کا اظہار۔

ترنول

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترنول جلسے کی منسوخی کے بعد اپوزیشن الائنس کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اس اجلاس میں شعیب شاہین اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں ترنول جلسے کی منسوخی پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے جلسے کی منسوخی کے فیصلے سے قبل انہیں اعتماد میں نہیں لیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے نام سے عدالت میں ایک درخواست جمع ہے، اور اتنے اہم فیصلے کے لیے ان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

شعیب شاہین نے محمود خان اچکزئی کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، اور ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے انہیں بانی پی ٹی آئی کے احکامات سے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے