لاہور سے کراچی آنے والی عوام ایکسپریس کی ایک بوگی پٹڑی سے اتر گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق، عوام ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کی بوگی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 5 پر پٹری سے اتر گئی۔
حکام نے بتایا کہ بوگی کو دوبارہ ٹریک پر بحال کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اور تکنیکی ٹیمیں اس کی مرمت اور بحالی میں مصروف ہیں۔