کراچی میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

کراچی

کراچی میں تیز بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ۔

کراچی: مون سون کے نئے سسٹم کے تحت کراچی اور پورے سندھ میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ نیا موسمی سسٹم سندھ کو متاثر کرے گا، جس کے باعث 27 اور 28 اگست کو کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارش کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق، بارش کا باعث بننے والا ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال کے قریب بن چکا ہے، اور یہ سسٹم آنے والے دنوں میں کراچی اور مشرقی سندھ میں بارشیں لے سکتا ہے۔ جواد میمن نے بتایا کہ یہ مون سون سسٹم 26 اگست کو مشرقی سندھ میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے تحت 26 سے 27 اگست کے دوران کراچی اور مشرقی سندھ میں بارشوں کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے