شاہین آفریدی نے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کر کے اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا

شاہین

لاہور: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نوزائیدہ بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ انشا آفریدی کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی اور انشا آفریدی کے ہاں بیٹے کی ولادت 24 اگست کو ہوئی۔ پیر کو، شاہین نے انسٹاگرام پر اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ اپنی ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور ایک دلکش کیپشن بھی لکھا۔

شاہین نے کہا، "یہ لمحہ سب کچھ بدل گیا ہے، میرا دل بے حد خوش اور مکمل ہے، اور میری زندگی بہتر ہوگئی ہے۔ 24 اگست 2024 ہمیشہ ہمارے لیے خاص رہے گی۔” انہوں نے اپنے بیٹے، عالیار آفریدی، کو دنیا میں خوش آمدید کہتے ہوئے مزید لکھا، "میرے بیٹے عالیار آفریدی کو اس دنیا میں خوش آمدید۔”

شاہین نے اہلیہ انشا کے لیے لکھا، "میں ہمیشہ اپنی اہلیہ کا شکر گزار رہوں گا کہ انہوں نے تمام مشکلات برداشت کیں، اور وہ ہمارے چھوٹے خاندان کی سپورٹ سسٹم ہیں۔” انہوں نے نیک خواہشات کے لیے دعا کرنے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد شاہین آفریدی گزشتہ رات کراچی چلے گئے تھے اور وہ کل اسلام آباد میں پاکستان ٹیم کو جوائن کریں گے، جہاں قومی ٹیم کا آپشنل ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔ شاہین آفریدی نے 3 فروری 2023 کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا سے شادی کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے