شدید بارشوں کے بعد حب ڈیم کی سطح مکمل ہونے کے قریب، صرف 2 فٹ باقی۔

حب ڈیم

حب ڈیم میں پانی کی سطح 337 فٹ تک پہنچ گئی ہے اور مکمل بھرنے کے لیے صرف 2 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔

حالیہ مون سون کی بارشوں نے حب ڈیم کے کیچمنٹ ایریاز، دریجی، اور ضلع خضدار کے پہاڑی علاقوں میں 14 فٹ تک پانی کا اضافہ کیا ہے، جس سے ڈیم کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق، 31 اگست تک مزید بارشوں کا امکان ہے۔ اگر بارشیں جاری رہتی ہیں تو حب ڈیم مکمل بھر جائے گا، اور پھر پانی کا اخراج اسپیل وے سے شروع ہو جائے گا۔

حب ڈیم انتظامیہ کے مطابق، ڈیم کی مکمل گنجائش 339 فٹ ہے، جو بھرنے کے بعد کراچی اور حب کے شہریوں کے لیے ڈھائی سال تک پانی کا ذخیرہ فراہم کر سکے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے