وفاقی دارالحکومت اور پنجاب،خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس۔

زلزلے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں زلزلے کی وجہ سے شہر لرز اُٹھا، جبکہ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور، ہنگو، مردان، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام، تورغر، کوہستان، سوات اور شمالی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان اور سرگودھا میں بھی زلزلے کے جھٹکے آئے، جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بہت سے افراد نے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے