ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت، معروف بھارتی صحافی نے انٹرویو کی درخواست کردی۔

ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ڈمپل گرل ہانیہ عامر کی بھارت میں مقبولیت میں اضافہ۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی بڑھ رہی ہے، جس کا حالیہ اظہار بھارتی صحافی فریدون شہریار کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

فریدون شہریار، جو بھارت کے مشہور انٹرنیٹ پرسنلٹی اور صحافی ہیں اور متعدد بالی وڈ اداکاروں کے انٹرویوز کر چکے ہیں، نے حال ہی میں ہانیہ عامر کے انٹرویو کی خواہش ظاہر کی ہے۔ فریدون نے اپنے انسٹاگرام پر ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے لکھا، "آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، براہ کرم بتائیں کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے۔”

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس پر ہانیہ کے مداح خوشی کا اظہار کر رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پروفائل پر بھارتی مداحوں کے تبصروں کی بھرمار ہے، جو ان کے کام کی ستائش کے ساتھ ساتھ ان کے فن کا اعتراف کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے