اسلام آباد: وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے نئی پینشن اسکیم متعارف کرا دی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق، نئی پینشن اسکیم کے تحت نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو کنٹریبیوٹری اسکیم میں 10 فیصد بنیادی تنخواہ سے حصہ دینا ہوگا۔ یہ اسکیم یکم جولائی 2024 یا اس کے بعد مستقل بنیادوں پر بھرتی کیے جانے والے ملازمین پر لاگو ہوگی۔
میمورنڈم میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ اس اسکیم میں دفاعی بجٹ سے تنخواہ حاصل کرنے والے سویلین ملازمین بھی شامل ہوں گے۔