پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے بارے میں ماہر علمِ نجوم کی پیشگوئی وائرل ہو گئی ہے۔
مارننگ شو میں تین نجومیوں کو مدعو کیا گیا، جہاں میزبان نے ان سے مختلف اداکاروں کے مستقبل سے متعلق سوالات پوچھے۔
ماہر علمِ نجوم نے فواد خان کے بارے میں کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوچا کہ ان کا کیریئر ختم ہو چکا ہے، لیکن آنے والا سال فواد خان کے لیے شہرت اور کامیابی کا پیغام لائے گا۔ سینئر اداکار عدنان صدیقی کے بارے میں بھی پیشگوئی کی گئی کہ ان کا آنے والا سال کامیابیوں سے بھرا ہوگا، چاہے وہ کاروبار کریں یا کوئی اور سرمایہ کاری۔
ندا یاسر کے بارے میں ماہر علمِ نجوم نے کہا کہ ان کا آنے والا سال اچھا ثابت ہوگا اور 2025 میں انہیں کچھ سرپرائز بھی ملیں گے۔ ہمایوں سعید کے بارے میں پیشگوئی کی گئی کہ انہیں ماضی، حال اور مستقبل میں بھی عزت اور شہرت حاصل رہے گی، تاہم آنے والا سال تھوڑی مشکلات بھی لاسکتا ہے، مگر سب کچھ ٹھیک رہے گا۔
ہانیہ عامر سے متعلق ماہر علمِ نجوم نے کہا کہ ہانیہ عامر بہت اچھی اور معصوم شخصیت کی حامل ہیں، اور انہیں جلدی متاثر ہونا آسان ہے۔ 2026 ان کے لیے ایک ‘ٹرننگ پوائنٹ’ ثابت ہو گا، اور دعا ہے کہ یہ مثبت ہو، کیونکہ ان کی زندگی میں کچھ بڑا ہونے والا ہے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ہانیہ عامر کے مداحوں نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ایک صارف نے کہا کہ کسی کے مستقبل کے بارے میں ٹیلی ویژن پر پیشگوئی کرنا اس کی رضامندی کے بغیر پاگل پن ہے، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ اسلام میں اس کی اجازت نہیں ہے، اور اسے عام نہیں کرنا چاہیے۔