کراچی: کورنگی میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا۔

کراچی

کراچی: کورنگی کے علاقے میں شہریوں کی مزاحمت کے دوران 2 مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق، ڈاکو کورنگی میں ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ شہری کے شور مچانے پر قریبی علاقے کے لوگوں نے فوری طور پر جمع ہوکر ڈاکوؤں کو پکڑنے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ شہریوں نے ڈاکوؤں پر تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد تفتیش کا عمل جاری ہے اور واقعے کے حوالے سے مقامی افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے