سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے کمپیوٹرز چوری، تحقیقات شروع۔

سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے دو کمپیوٹر سسٹمز چوری ہو گئے۔

ڈائریکٹر آئی ٹی کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹمز چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، کمپیوٹرز تیسرے فلور کے کمرے میں منتقل کیے گئے تھے جہاں سے وہ چوری ہوئے۔ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے تصدیق کی کہ دو نئے کمپیوٹر غائب ہیں۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ چوری شدہ کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈیز شامل تھیں، اور ان کی مجموعی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو ملازمین، فیصل اور زاہد، کو مشکوک حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے