لاہور: انسانی سمگلنگ کے کیس میں 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان گرفتار۔

لاہور

لاہور ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں 2 اشتہاریوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق، خاتون ملزمہ سمیت تینوں ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے پکڑا گیا۔ اشتہاری ملزمہ نے ایک شہری کو شادی کا جھانسہ دے کر اسے برطانیہ بھیجنے کے لیے 50 لاکھ روپے ہتھیائے۔

ترجمان کے مطابق، ملزم نعیم کو شادمان میں ایک ٹریول ایجنسی سے گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے 201 پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے۔ ملزم بغیر لائسنس کے شہریوں کو زیارتوں کے لیے ایران بھیجنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

تیسرا گرفتار ملزم اشرف، بیرون ملک بھیجنے کے جھانسے دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے ہتھیا چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے