شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک۔

شادی

کراچی میں نشے میں دھت پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک نوجوان کی جان چلی گئی۔ یہ واقعہ اورنگی ٹاؤن کے علاقے اقبال مارکیٹ کے قریب ایک شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق، شادی کی تقریب میں موجود 22 سالہ نوجوان ارسلان فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہو گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کے خالی خول تحویل میں لے لیے۔ مقتول ارسلان اپنے دوست کے ساتھ مشترکہ دوست کی شادی میں شریک ہوا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا پولیس اہلکار، کاشف، پاکستان بازار تھانے کا رکن تھا جو نشے کی حالت میں تھا۔ کاشف نے اپنے پستول سے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ارسلان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ملزم نے موقع سے فرار ہونے میں کامیابی حاصل کر لی۔

پولیس نے مقتول کے بھائیوں کے بیانات درج کیے اور لاش کو ان کے حوالے کر دیا۔ شادی کی تقریب میں شریک متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کاشف کی گرفتاری کے لیے پاکستان بازار تھانے سے رابطہ کر رہی ہے اور اس کے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا ہے، مگر ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے