سندھ حکومت کی جانب سے 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان۔

 12 ربیع الاول

کراچی: سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، 17 ستمبر بروز منگل، 12 ربیع الاول کے دن صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس تعطیل کے دوران، صوبے کے تمام تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

جیو نیوز کے مطابق، پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے بھی 17 ستمبر کو 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے