اسلام آباد: عدالت نے علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس کی سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج عبدالغفور کاکڑ نے کی۔ سماعت کے دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
علی امین گنڈاپور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ بعد ازاں، عدالت نے کیس کی سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔