کراچی ائیرپورٹ پر 3 مسافروں میں منکی پاکس کی علامات مسترد، گھر روانہ۔

منکی پاکس

کراچی ایئرپورٹ پر منکی پاکس کے شبے میں لائے گئے تین مسافروں کے ٹیسٹ منفی، گھر روانہ۔

کراچی ایئرپورٹ پر گزشتہ ہفتے منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے والے تین مسافروں میں وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ محکمہ صحت کے مطابق ان مسافروں کے ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد انہیں گھر روانہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز کراچی ایئرپورٹ پر ایک دن میں تین مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ جدہ سے فلائٹ پی کے 732 پر آنے والا ایک مسافر، ایک غیر ملکی ایئرلائن کے مسافر اور دبئی سے آنے والی ایک خاتون میں منکی پاکس کی علامات دیکھی گئی تھیں۔ ان مشتبہ کیسز کو فوری طور پر انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے ٹیسٹ کیے گئے اور منکی پاکس کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا۔

یہ اقدامات احتیاطی طور پر کیے گئے تھے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے