لاہور: میٹرو بس سروس عارضی طور پر معطل، مسافر پریشان۔

 میٹرو بس

لاہور: کماہاں اسٹیشن پر میٹرو بس سروس ایک بس کی خرابی کے باعث معطل ہو گئی۔ خراب بس میٹرو بس ٹریک پر ٹیڑھی کھڑی ہونے کی وجہ سے پورا ٹریک بلاک ہو گیا، جس کے نتیجے میں دیگر بسوں کی سروس بھی رک گئی۔

میٹرو سروس کی معطلی کے باعث بڑی تعداد میں مسافر بسوں سے اتر کر متبادل راستے تلاش کرنے پر مجبور ہو گئے، جبکہ بس اسٹاپس پر شدید رش دیکھنے میں آیا۔ شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ متبادل سفری ذرائع بھی محدود ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے