لاہور میں ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی۔

ہیلمٹ

لاہور: آج سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں، جن میں مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ اور مین بولیوارڈ شامل ہیں، پر ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کا داخلہ بند کرنے کے لیے خصوصی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ ٹریفک قوانین کی سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شوق چوک، شوکت خانم، لیک سٹی، اور اڈا پلاٹ سمیت شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق، اگر موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کو ہاتھ میں پکڑے، بازو میں لٹکائے یا ٹینکی پر رکھے گا تو اس پر بھی چالان ہوگا۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا تاکہ قوانین کی خلاف ورزی کو روکا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے