سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، ملکی تاریخ میں ریکارڈ اضافہ۔

سونا

کراچی: ایک دن کی کمی کے بعد، ملک میں سونے کی قیمتیں تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ ایک تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کا ہوگیا ہے۔ ایک تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جہاں سونا 8 ڈالر اضافے کے ساتھ 2577 ڈالر فی اونس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے